اورنگ آباد، 22جولائی(یو این آئی) بہار میں انتہاپسندی سے متاثرہ اورنگ آباد ضلع کے کسما تھانہ علاقہ میں کل دیر رات نکسلیوں نے ایک سولر پلانٹ پر حملہ کرکے کئی گاڑیوں کو آگ لگادی۔
پولیس نے آج یہاں بتایا کہ ممنوعہ مارکسی کمیونیٹ پارتی( ماونواز)
کے تقریبا 35-40 مسلح انتہاپسندوں نے بسکی گاوں میں واقع الفا سولر پلانٹ پر دیر رات حملہ کردیا۔
اس کے بعد نکسلیوں نے وہاں موجود مزدوروں اور ملازمین کو مار پیٹ کر بھگا دیا اور وہاں احاطے میں کھڑے آٹھ ٹریکٹر، دو جے سی بی مشین اور ایک ایک مکسر مشین کو آگ لگادی۔